Home / Uncategorized / امریکہ: حجاب پر پولیس کی زبردستی، لڑکی کو 85 ہزار ڈالر کا ہرجانہ

امریکہ: حجاب پر پولیس کی زبردستی، لڑکی کو 85 ہزار ڈالر کا ہرجانہ

اامریکی ریاست کیلفورنیا میں مرد پولیس اہلکاروں نے جس مسلمان خاتون کو زبردستی حجاب اٹھانے پر محبور کیا تھا، انھیں 85 ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کیا گيا ہے۔

2015 میں گرفتاری کے بعد مرد پولیس اہلکاروں نے کرسٹی پاویل کو اپنا سکارف ہٹانے پر مجبور کیا تھا جس کے بعد انھوں نے لانگ بیچ سٹی کاؤنسل کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس وقت کرسٹی نے پولیس حکام سے بار بار گزارش کی کہ ان کے معاملے سے مردوں کے بجائے خاتون پولیس اہلکاروں کو نمٹنا چاہیے تاہم پولیس نے ان کی ایک نہیں سنی اور انھیں پوری رات پولیس کی حراست میں بغیر سکارف کے گزارنی پڑی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top