Home / Uncategorized / امریکہ میں موجود’شخصیت‘ وزیراعظم کو فون کردے تووہ فوری مستعفی ہوجائیں گے: شاہدمسعود
امریکہ میں موجود’شخصیت‘ وزیراعظم کو فون کردے تووہ فوری مستعفی ہوجائیں گے: شاہدمسعود

امریکہ میں موجود’شخصیت‘ وزیراعظم کو فون کردے تووہ فوری مستعفی ہوجائیں گے: شاہدمسعود

13082132_1687432121511484_1229214004_n

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی شاہدمسعود نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل محموددرانی سابق صدر پرویز مشرف کے پاس گئے تھے کہ آپ استعفیٰ دیدیں ، اسی طرح وزیراعظم نوازشریف کو بھی امریکہ میں موجود شیخ سعید صاحب اگر فون کرکے کہہ دیں تو نوازشریف فوری مستعفی ہوجائیں گے ۔
اے آروائے کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہدمسعودکاکہناتھاکہ شیخ سعید میاں نوازشریف کیلئے بہت اہم ہیں ،ابھی برطانیہ سے سرمایہ کاری سامنے آرہی ہے لیکن امریکہ میں اصل سرمایہ کاری شیخ سعید صاحب ہی ہیں ، نوازشریف نے شیخ سعید کوچھپاکررکھاہے یعنی وہ کسی سے ملنے نہیں دیتے ، شیخ سعید بڑا کردار ہیں اوراگر وہ ٹیلی فون کرکے نوازشریف سے کہیں کہ واشنگٹن سے آپ کا معاملہ ختم ہوگیا تو وہ فوری مستعفی ہوجائیں گے ۔
ڈاکٹرشاہدمسعودنے یہ بھی دعویٰ کیاکہ اسحاق ڈار بھی باکمال آدمی ہیں ، وہ بھی حالات کو دیکھ کر لائن فٹ کررہے ہوں گے ، پہلے بھی کرتے رہے ہیں لیکن چونکہ میاں صاحب کی رشتہ داری ہے تو چھوڑنہیں سکتے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top