Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (14)

Home / Uncategorized / امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی
امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی

امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے یمن میں عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی ہے۔
آرٹی نیوز کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے احتجاج کیا کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب عام شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق نہیں کر رہا اور بلا امتیاز بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی

فارن پالیسی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو فراہم کیے جانے والے سی بی یو 105 کلسٹر بم ٹیکسٹرون سسٹم نامی کمپنی بناتی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے یمنی تنازعہ میں شامل ہونے کے بعد حوثی باغیوں پر فضائی حملوں کے حوالے سے متعدد مواقع پر نشاندہی کی کہ سعودی عرب کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کلسٹر بم گولہ بارود کا ایسا مجموعہ ہے جس میں بہت سے چھوٹے چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں اور طیارے سے گرائے جانے کے بعد یہ وسیع علاقے میں پھیل جاتے ہیں۔ اس قسم کے ہتھیار انتہائی خطرناک تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ ان میں سے متعدد بم زمین کی تہہ میں چھپ جاتے ہیں اور ایک طویل عرصے تک بغیر پھٹے زمین میں موجود رہتے ہیں جو بارودی سرنگ کا کام کرتے ہیں ۔ کلسٹر بموں کا اکثر شکار عام شہری اور بچے بنتے ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top