Home / Uncategorized / امریکہ کو بڑا جھٹکا، افغان طالبان نے مبینہ طورپر ملااختر منصور کا آڈیوپیغام جاری کردیا
امریکہ کو بڑا جھٹکا، افغان طالبان نے مبینہ طورپر ملااختر منصور کا آڈیوپیغام جاری کردیا

امریکہ کو بڑا جھٹکا، افغان طالبان نے مبینہ طورپر ملااختر منصور کا آڈیوپیغام جاری کردیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان کے سربراہ ملااخترمنصور ممکنہ طورپر ہونیوالے ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں جس کی تصدیق افغان حکام اور امریکی صدر اوباما نے بھی کردی تاہم افغان طالبان نے مبینہ طورپر ملااختر منصور کا آڈیوپیغام جاری کردیاہے جس میں ہلاکت کی تردید کردی گئی ۔
ڈان نیوز کے مطابق افغان طالبان نے اپنے سربراہ ملااخترمنصور کا آڈیو پیغام جاری کردیاہے جس میں ملااخترمنصور کے دعوے دار شخص نے زندہ اور مکمل صحت یاب ہونے کا اعلان کیا جبکہ ہلاکت کی تردید کردی ۔ اس آڈیو ٹیپ سے متعلق مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں ۔
دوسری طرف طالبان کے دھڑے بھی سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں او رمسلسل دوسرے روز بھی اجلاس جاری ہے جس دوران نئے طالبان سربراہ کے چناﺅ پر تبادلہ خیال کیا جارہاہے

Comments are closed.

Scroll To Top