Home / Uncategorized / امریکی اداکارہ لنڈ سے لوہا ن نے ہاتھ میں قران پاک والی تصویرکی وضاحت کردی
امریکی اداکارہ لنڈ سے لوہا ن نے ہاتھ میں قران پاک والی تصویرکی وضاحت کردی

امریکی اداکارہ لنڈ سے لوہا ن نے ہاتھ میں قران پاک والی تصویرکی وضاحت کردی

13059423_1684949828426380_585810235_n

نیو یارک: ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان نے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ہاتھ میں قران پاک تھامے تصویر کی خود ہی وضاحت کردی۔

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے گزشتہ سال وائرل ہونے والے اپنی تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں روحانیت سے گہری دلچسپی رکھنے والی آزاد خیال خاتون ہوں لیکن میری قرآن پاک والی تصویر کو لے کر مختلف قسم کی من گھڑت باتیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے لیے قرآن مجید کا بغور مطالعہ کررہی ہوں اور بہت سی چیزوں کے بارے میں جاننا   چاہتی ہوں۔

ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مختلف چیزوں کے بارے میں مطالعہ کرتی ہوں اور قران پاک کا مطالعہ مکمل ہونے میں ابھی خاصا وقت لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ میرے خاندان میں میری بہن بدھ مت ہے لیکن وہ بھی دوسری چیزوں کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتی ہے اور مجھ سے اسلام سے متعلق پوچھتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہالی وڈ اداکارہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انھوں نے اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک کا ایک نسخہ تھاما ہوا تھا، اداکارہ کی اس تصویرکو لے کر افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ لنڈسے لوہانے نے اسلام قبول کر لیا ہے یا پھر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top