Home / Uncategorized / امریکی ایئربیس پر نامعلوم شخص کا حملہ ،دوا فراد جاں بحق
امریکی ایئربیس پر نامعلوم شخص کا حملہ ،دوا فراد جاں بحق

امریکی ایئربیس پر نامعلوم شخص کا حملہ ،دوا فراد جاں بحق

سان انٹینیو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئربیس ’لیک لینڈ‘پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور تاحال اندر ہی موجود ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایئربیس میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور تاحال اندر ہی موجود ہے ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایئربیس کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیاہے اور حملہ آور کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قتل ہے یا خودکشی یا پھر دہشتگردی اس کے بار ے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
کاونٹی شیرف نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ فائرنگ بظاہر خودکشی کا کیس لگتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top