Home / Uncategorized / امریکی ریاست فلوریڈ ا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،2ہلاک،17زخمی
امریکی ریاست فلوریڈ ا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،2ہلاک،17زخمی

امریکی ریاست فلوریڈ ا کے نائٹ کلب میں فائرنگ،2ہلاک،17زخمی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈاکے ایک نائٹ کلب میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک جب کہ 17شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ساﺅتھ امریکی ریجن فلوریڈا کی کائونٹی فورٹ مایئرزمیں واقع’ کلب بلو ‘نامی نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جہاں ممکنہ مسلح شخص نے گولیاں چلا دیں۔
ابھی تک حملہ آور اور ان کی تعداد کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی امدادی اہلکاروںکی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ جن زخمیوں اور لاشوں تک رسائی ملی ہے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top