Home / Uncategorized / امریکی سفارتخانے میں ویزہ کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
امریکی سفارتخانے میں ویزہ کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

امریکی سفارتخانے میں ویزہ کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے امریکی سفارتخانے میں ویزہ کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے ملزمان ایجنٹس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے امریکی سفارتخانے سے گرفتار 8 ملزمان کو سینئر سول جج عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم ،ایجنٹ کاساتھی ریحان غوری امریکامیں رہائش پذیر ہے جبکہ ملزمان کے ویزوں کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والا ایجنٹ بھی گرفتار ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزم طاہر،کامران زمان،عمارتبسم،شعیب،خاقان کاتعلق آزادکشمیرسے ہے جبکہ ملزم عبدالمنان کاتعلق راولپنڈی اور ابرار کاتعلق نارووال سے ہے

گرفتارایجنٹ زبیرنے دیگر ملزمان سے بھاری رقم لیکران کی جعلی دستاویزات تیار کیں اور ان دستاویزات کو پاسپورٹ کیساتھ لف کر کے امریکی سفارتخانے میں جمع کرائیں۔ عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top