Home / Uncategorized / امریکی شہر اورلینڈو کے نائب کلب میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 40 افراد زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی شہر اورلینڈو کے نائب کلب میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 40 افراد زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکی شہر اورلینڈو کے نائب کلب میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 40 افراد زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور نے کلب میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا جسے بعدازاں پولیس نے ہلاک کر دیا۔ حملہ آور نے اپنے جسم کے ساتھ ایک بم بھی باندھ رکھا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں واقع”Pulse Night Club” میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے اور کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ مسلح شخص نے کلب میں موجود متعدد افراد کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے اور کلب میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ مسلح شخص نے جیسے ہی نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا تو نائٹ کلب انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر پیغام جاری کیا کہ ”کلب میں موجود تمام شخص نکل جائیں اور بھاگتے رہیں“۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اس واقعے کے حوالے سے لکھا کہ ”مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے جسم پر بم بھی باندھ رکھا ہے اور اس نے 20 افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے“۔ اورلینڈ نیوز کے ایک رپورٹر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ”حملہ آور نے اپنے ساتھ بم باندھ رکھا ہے اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے“۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اردگرد کے علاقے کو خالی کرا کر نائٹ کلب کی عمارت کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے حملہ آور کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top