Home / Uncategorized / امریکی صدارت کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستان پر سنگین ترین الزام لگا دیا
امریکی صدارت کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستان پر سنگین ترین الزام لگا دیا

امریکی صدارت کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پاکستان پر سنگین ترین الزام لگا دیا

13183058_1689479717973391_1220343367_n

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو علم تھا کہ اسامہ بن لادن میں ایبٹ آباد میں ایک کمپاﺅنڈ میں چھپا ہوا ہے لیکن امریکہ ابھی تک ایسے ثبوت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے یہ ثابت کیا جا سکے۔
68 سالہ ہیلری کلنٹن 2 مئی 2011ءکو ایب آباد میں ہونے والے آپریشن کے وقت سٹیٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھیں اور براک اوباما کی جانب سے آپریشن کافیصلہ لینے پر ان کی سب سے بڑی حامی بھی تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ”یہ سب کچھ ایک اتفاق کیلئے بہت زیادہ ہے۔ ملٹری اکیڈمی کے قریب موجود ایک غیر معمولی نظر آنے والا گھر اور اس کے اردگرد رہنے والے بھی ریٹائرڈ فوجی، اگرچہ ہم ثابت نہیں کر سکے۔ یہاں ہمیشہ سے ہی کوئی ایسا ثبوت موجود نہیں تھا جس سے ہم اس کا تعلق براہ راست پاکستان کی فوجی قیادت اور انٹیلی جنس سروس کے ساتھ جوڑ سکیں لیکن میرا یقین ہے کہ پاکستانی جانتے تھے“۔

Comments are closed.

Scroll To Top