Home / Uncategorized / امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ، حملہ آور عمرمتین نے 2011-12ءمیں عمرہ کیا: سعودی عرب
امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ، حملہ آور عمرمتین نے 2011-12ءمیں عمرہ کیا: سعودی عرب

امریکی نائٹ کلب میں فائرنگ، حملہ آور عمرمتین نے 2011-12ءمیں عمرہ کیا: سعودی عرب

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈامیں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 50افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے عمرمتین نے 2011-12ءمیں سعودی عرب کا دورہ کیا جس کا اعلان وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان میجرجنرل منصور ترکی نے کیا۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں اُن کاکہناتھاکہ عمرمتین نے مارچ 2011ءمیں 10دن اور 8دن مارچ کے بعد عمرہ کیلئے ریاست میں موجود رہے ۔
اس سے قبل متین کی سابق اہلیہ نے بتایاکہ حملہ آور جذباتی ، ذہنی طورپر پریشان اور ایک پولیس افسر بننے کا خواہشمند تھا، وہ دنیا کی سب سے بڑی سیکیورٹی کمپنی G4Sکیلئے بھی فرائض سرانجام دیتا رہاجبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس نقطے پر بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا ملزم نے داعش سے متاثر ہوکر تو یہ انتہائی قدم نہیں اٹھایا، اگرچہ یہ بھی کہاگیاہے کہ عمر متین کے جنگجوگروپ کے ساتھ براہ راست کام کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top