Home / Uncategorized / انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھماکہ ،ایک پولیس اہلکار اور عدالتی سٹینو گرافر زخمی ، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھماکہ ،ایک پولیس اہلکار اور عدالتی سٹینو گرافر زخمی ، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھماکہ ،ایک پولیس اہلکار اور عدالتی سٹینو گرافر زخمی ، حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دوران سماعت دھماکے سے  ایک پولیس اہلکار اور عدالتی سٹینو گرافر زخمی ہو گئے ۔ دنیا نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مال مقدمہ کے طور پر دستی بم پیش کیاگیا اور دوران سماعت فاضل جج نے پولیس اہلکار سے استفسار کیا کہ ”کیا تمہیں پتہ ہے کہ دستی بم کیسے چلتا ہے “ ۔ جج صاحب کے سوال کرنے کی دیر تھی کہ پولیس اہلکار نے دستی بم کی پِن نکال دی جس کے ساتھ ہی دھماکہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر 3 میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے مال مقدمہ کے طور پر بارودی مواد پیش کیاگیا۔

پولیس اہلکار اور زخمی ہونے والے عدالتی سٹینو گرافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔دھماکے کے بعد انسداد دہشتگردی کی تمام عدالتوں میں کام بند ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے پولیس اہلکار کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top