Home / Uncategorized / انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خبر، تھری جی ، فور جی لائسنس کی نیلامی ، حکومت نے پی ٹی اے کو ٹاسک دیدیا
انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خبر، تھری جی ، فور جی لائسنس کی نیلامی ، حکومت نے پی ٹی اے کو ٹاسک دیدیا

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خبر، تھری جی ، فور جی لائسنس کی نیلامی ، حکومت نے پی ٹی اے کو ٹاسک دیدیا

13101232_1687098351544861_858114514_n

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موجودہ مالی سال کے ختم ہونے سے قبل 3G اور 4G لائسنس کی نیلامی کا ٹاسک دیدیا ہے۔ یہ فیصلہ رواں مالی سال میں خسارے پر قابو پانے کیلئے کیا گیا ہے اور پی ٹی اے کو ملنے والی ہدایات کے مطابق ان لائسنس کی نیلامی کی بیس پرائس 395 ملین ڈالر رکھی جائے گی۔
اس ضمن میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ”حکومت کی ہدایات کے مطابق پی ٹی اے مالی سال 2015-16 کے دوران کم سے کم وقت میں 3G اور 4G لائسنس کی نیلامی کرے گی“۔
ملک بھر میں پہلے سے موجود اور نئی ٹیلی کام کمپنیاں بھی اس نیلامی میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی جبکہ نیلام کئے جانے والے سپیکٹرم ٹیکنالوجی کے لحاظ سے نیوٹرل ہوں گے اور موبائل ٹیکنالوجی کی تمام نئی جنریشنز کے ساتھ قابل استعمال ہوں گے ۔ پی ٹی اے کے مطابق نیلامی کے تحت 15 سال کیلئے فریکونسی فروخت کی جائے گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ” جدید موبائل سروسز کی تیز تر فراہمی، انفراسٹرکچر اور نیشنل رومنگ میں اشتراک ٹیلی کمیونیکیشن کی 2015ءکی پالیسی کے تحت ہو گا“۔ حکومت نے رواں مالی سال 85 ارب روپے کے مالی خسارے سے بچنے کیلئے ان لائسنس کی نیلامی کی بیس پرائس میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور اگر پی ٹی اے مطلوبہ قیمت پر ان لائسنس کی نیلامی میں ناکام ہو جاتی ہے تو حکومت ترقیاتی بجٹ کو کم کر کے اس خسارے کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پی ٹی اے نے 3G اور 4G لائسنس نیلامی کیلئے پیش کئے تھے تاہم مطلوبہ رقم سے کم بولی لگنے پر یہ نیلام نہ ہو سکے جبکہ اس نیلامی میں سعودی عرب اور ترکی کی ایک کمپنی کے نمائندے بھی پاکستان میں موجود تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top