Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (12)

Home / Uncategorized / انٹرنیٹ پر ایک ارب کا فراڈ کرنے والا اشتہاری سیالکوٹ سے گرفتار
انٹرنیٹ پر ایک ارب کا فراڈ کرنے والا اشتہاری سیالکوٹ سے گرفتار

انٹرنیٹ پر ایک ارب کا فراڈ کرنے والا اشتہاری سیالکوٹ سے گرفتار

13045415_1719979318257619_71384164_n

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم نے انٹرنیٹ پرایک ارب روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمے میں ملوث اشتہاری ملزم کو سیالکوٹ سے پکڑلیا ہے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد اور دیگر شہروں میں انٹرنیٹ پر فراڈ کے مقدمے میں ملوث لیاقت علی ولد اللہ دتہ کو ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے لاہور سجاد مصطفی باجوہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر سیالکوٹ سے گرفتار کرکے چیک بکس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیاہے۔

پاسپورٹ قبضہ میں لے کر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں پر مجبور کرنے والا سعودی شہری گرفتار
ملزم لیاقت سے ریکوری کیلئے ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت نے دوران تفتیش فیصل آباد کی بعض سیاسی شخصیات کے بھی نام لیے ہیں۔ دوسری طرف متاثرین کی بڑی تعداد ایف آئی اے دفتر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ لیاقت کا ایک ساتھی نزاکت علی چند روز قبل پکڑا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top