Home / Uncategorized / انٹرنیٹ پر دوستی ، 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں 56 سالہ بنگالی خاتون کنیڈا سے چلی آئی
انٹرنیٹ پر دوستی ، 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں 56 سالہ بنگالی خاتون کنیڈا سے چلی آئی

انٹرنیٹ پر دوستی ، 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں 56 سالہ بنگالی خاتون کنیڈا سے چلی آئی

بہاولنگر (ویب ڈیسک) عشق نہ پچھے ذات، فیس بک پر 28سالہ پاکستانی جوان کی محبت میں گرفتار ہونے والی 56 سالہ بنگالی حسینہ کنیڈا سے منچن آباد پہنچ گئی جبکہ سیکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے بے خبررہے ۔ جوڑا کورٹ میرج کے بعد ہنی مون کیلئے مری بھی روانہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے رہائشی 28 سالہ زمان بلوچ ولد صابر حسین سکنہ محلہ گنیش پورہ کی فیس بک پر کنیڈین نیشنل ہولڈرٹورنٹوسٹی اوٹاریومیں مقیم 50 سالہ بنگالن زلینہ تول خادم سے بات چل نکلی جو محبت میں بدل گئی۔ بلوچ نوجوان کی محبت میں گرفتار 56 سالہ حسینہ 21 مئی کو کنیڈا سے لاہور پہنچی جہاں سے فیس بک لورز نے سیدھا بہاولنگر سیشن کورٹ پہنچ کر بریک لگائی اور کورٹ میرج کے بعد جوڑا واپس لاہور ڈیفنس بلا ک اے میں دوروز تک دولہے کے ایک دوست کے گھر ٹھہرا اور پھر 23 مئی کو دوبارہ منچن آبا دپہنچ گیا۔
روزنامہ خبریں کےمطابق  سیکیورٹی ادارے غیر ملکی خاتون کی آمدورفت سے کئی روز تک بے خبر رہے اور 26 مئی کو بہاولنگرسیکیورٹی برانچ اور تھانہ منچن آباد میں غیر ملکی خاتون کی آمدرجسٹر کی گئی۔ 28 سالہ زمان بلوچ نے خبریں کو بتایاکہ وہ عشق نہ پچھے ذات پر یقین رکھتا ہے اور اپنے سے دوگنی عمر کی خاتون کے ساتھ شادی کر کے بہت خوش ہے ۔ شادی شدہ جوڑا منچن آبا د میں چند روز گزارنے کے بعد گزشتہ روز ہنی مون کیلئے مری کے برف زاروں کی طرف روانہ ہو گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top