Home / Uncategorized / انٹیلی جنس اداروں نے چھوٹو گینگ کے ممبران کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا
انٹیلی جنس اداروں نے چھوٹو گینگ کے ممبران کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا

انٹیلی جنس اداروں نے چھوٹو گینگ کے ممبران کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹیلی جنس اداروں نے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ سے تفتیشی عمل مکمل کرنے کے بعد گینگ کے اراکین کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن ضرب آہن کے دوران کئے گئے سرچ آپریشنز میں گرفتار ہونے والے چھوٹو گینگ کے ممبرز سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد انٹیلی جنس ایجنسیوں نے چھوٹو گینگ کے ممبران کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے حوالے کیئے گئے افراد میں چھوٹو گینگ کاسرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو بھی شامل ہے۔ان افراد کو انٹیلی جنس اداروں نے ضلع رحیم یار خان او ر راجن پور کے نواحی علاقوں سے گرفتا ر کیا تھا۔

مذکورہ افراد کی گرفتاریوں کے بعد ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کا مقصد ان ملزموں سے مکمل تحقیقات کرنا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top