Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (4)

Home / Sports / انگلینڈ کی پاکستان پر311 رنز کی برتری
انگلینڈ کی پاکستان پر311 رنز کی برتری

انگلینڈ کی پاکستان پر311 رنز کی برتری

برمنگھم:انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنالیے اور پاکستان کے خلاف مجموعی طور ر 311 رنز کی برتری برتری حاصل کرلی۔

ایجبسٹن میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جب چوتھے روز کھیل کا اختتام کیا تو معین علی 60 اور جونی بیئراسٹو 82 رنز بنا کر کھیل رہے تھے اور انگلینڈ نے پہلی اننگز میں خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 414 رنز بنائے تھے۔

بیئراسٹو82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں—فوٹو:اے ایف پی

قبل ازیں تیسرے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹرکک اور الیکس ہیلز نے 120 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔

الیسٹرکک مجموعے میں 6 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے سہیل خان کی گیند پر کک کا ایک خوبصورت کیچ تھاما جب وہ 66 رنز بنا چکے تھے۔

الیکس ہیلز بھی 126 پر پویلین لوٹے انھیں محمد عامر نے آؤٹ کیا جبکہ سلپ پر کھڑے یونس خان ان کا کیچ لیا۔

محمد حفیظ نے اہم موقع پر انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے مایہ ناز بلے باز جوروٹ کا کیچ گرا دیا۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا ئے اور انھیں پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل تھی۔

جوروٹ 34 اور جیمز وینس 20 رنز بنا کر کھیل رہے تھے واپسی پر روٹ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور انگلینڈ کا اسکور 221 رنز تک پہنچادیا تاہم یاسر شاہ نے روٹ کو 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کردیا۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ جیمز وینس کی گری جب ان کا اسکور 257 تھا، وینس کو محمد عامر نے سلپ پر یونس خان کے ہاتھوں آؤٹ کرادیا یہ ان کی اننگز میں دوسری وکٹ تھی جبکہ یونس کا بھی دوسرا کیچ تھا۔

جب چائے کا وقفہ ہوا تو انگلینڈ کا اسکور 259 رنز تھا اور 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، گیری بیلنس 21 اور بیئراسٹو 2 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

بیلنس 28 رنز بنا کر یاسر کی گیند پر اسد شفیق کا کیچ بنے اس وقت انگلینڈ نے 282 رنز بنائے تاہم بعد میں آنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز معین علی نے پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی پراعتماد بلے بازی کی اور بیئراسٹو کے ساتھ مل کر چوتے روز کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اور اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے 132 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور کو 414 رنز تک پہنچادیا۔

قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 297 رنز کے جواب میں 400 رنز بنا کر
103 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری 4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top