Home / Uncategorized / اوباش کی اندھی، گونگی، بہری، ٹانگوں سے محروم لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار
اوباش کی اندھی، گونگی، بہری، ٹانگوں سے محروم لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

اوباش کی اندھی، گونگی، بہری، ٹانگوں سے محروم لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

ساہوکا (ویب ڈیسک) اوباش نے بینائی، قوت سماعت، قوت گویائی اور ٹانگوں سے محروم 20 سالہ معذور لڑکی سے زیادتی کر ڈالی، پولیس تھانہ ساہوکا نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیاجس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق تھانہ ساہکو کے نواحی گاﺅں چک نمبر 40 کے بی کے مکین سلمان چاولیانہ نامی اوباش نے گاﺅں ہذا کے رہائشی دیہاڑی دار غریب محنت کش شیخ اسلام چاولیانہ کی 20 سالہ معذور بیٹی مسماة شکیلہ بی بی جو کہ بینائی، قوت سماعت، قوت گویائی اور ٹانگوں سے معذور ہے زبردستی گھر میں داخل ہوکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، قریبی کھیتوں میں کام کرتی ہوئی متاثرہ لڑکی کی دوسری بہن مسماة حاجرہ بی بی اور دیگر مرد مان موقع پر پہنچ گئے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ معذر لڑکی کے والد شیخ اسلام نے حصول انصاف کے لئے مقامی پولیس تھانہ ساہوکا کو درخوست گزاری تو ایس ایچ او فلک شیر بھٹی نے اپنی مدعیت میں ایس آئی عبدالمالک، اے ایس آئی سہیل وارث ودیگر پولیس اہلکار ان پر مشتمل ریدنگ پارٹی تشکیل دے کر بروقت چھاپہ مار کر ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا، جبکہ پولیس تھانہ ساہوکا نے مبینہ ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376-1 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم مبینہ سلمان چاولیانہ نے صحافیوں کے سامنے معذور لڑکی سے زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top