Home / Uncategorized / اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں دکان آنے سے دلبرداشتہ شہری نے خود کو گولی مار لی
اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں دکان آنے سے دلبرداشتہ شہری نے خود کو گولی مار لی

اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں دکان آنے سے دلبرداشتہ شہری نے خود کو گولی مار لی

13152612_1690324584555571_688643797_n

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنج لائن میٹروٹرین کے روٹ میں پراپرٹی آنے سے دلبرداشتہ شہری نے خود کو گولی مارلی۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نواب ٹاﺅن کے رہائشی عبدالقدیر  کی دکان میٹرو اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں آ گئی تھی جس پر وہ انتہائی افسردہ تھا ۔پراپرٹی چھن جانے کا غم اسے موت کے منہ میں لے آیا،اس افسردگی سے تنگ آ کر اس نے اپنی جان لینے کی ٹھان لی اور اپنی کنپٹی پر بندوق رکھ کر گولی مار لی۔

واقعہ کے بعدشہری کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے روٹ سے متاثرہ افراد کو پراپرٹی کی قیمت کے تناسب سے انتہائی کم رقم ادا کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اربوں مالیت کااورنج ٹرین منصوبہ کئی حوالے س انتہائی متنازعہ ہو چکا ہے جس پر اپوزیشن ا ور عام شہریوں نے متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top