Home / Uncategorized / اورنگی حملہ ، دہشتگردوں کے گروہ کی شناخت کرلی گئی ، ایک ملزم گرفتار
اورنگی حملہ ، دہشتگردوں کے گروہ کی شناخت کرلی گئی ، ایک ملزم گرفتار

اورنگی حملہ ، دہشتگردوں کے گروہ کی شناخت کرلی گئی ، ایک ملزم گرفتار

13077118_1719977108257840_932991990_n

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاون میں بدھ کے روز 7 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے گروہ کی شناخت کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اورنگی ٹاون حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے گروہ کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور لشکر جھنگوی سے ہے اور اسی گروپ نے ایم پی اے سیف الدین خالد پر بھی حملہ کیا ۔پولیس نےڈسٹرکٹ ویسٹ میں انٹیلی جنس کی معلومات پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں ۔ چھاپوں کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور اس کے 11 ساتھی پہلے ہی جیل میں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ایک درجن سے زائد عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں اور عینی شاہدین کی مدد سے دہشتگردوں کے خاکے تیار ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اورنگی ٹاون میں انہی ہتھیاروں سے پہلے بھی 14 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی تمام کارروائیاں 15 دسمبر 2014 سے 18 دسمبر 2015 کے دوران کی گئیں جبکہ یہ تمام وارداتیں پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں ہوئیں۔
دوسری طرف پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے جس کے بعد بنگلہ بازار میں دکانیں کھول دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اہلکاروں کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top