Home / Uncategorized / اولڈ ٹریفورڈ میں ناقص ترین کارکردگی، یاسر شاہ کے درجات میں تنزلی ، مصباح کا مرتبہ بلند ہوگیا
اولڈ ٹریفورڈ میں ناقص ترین کارکردگی، یاسر شاہ کے درجات میں تنزلی ، مصباح کا مرتبہ بلند ہوگیا

اولڈ ٹریفورڈ میں ناقص ترین کارکردگی، یاسر شاہ کے درجات میں تنزلی ، مصباح کا مرتبہ بلند ہوگیا

د بئی (مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو اور اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے زیرو یاسر شاہ کی ناقص ترین کارکردگی پر بھارت کے روی چندرن ایشون نے ان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے جبکہ بلے بازوں میں صرف مصباح الحق نویں سے آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پہلی پوزیشن پر آگئے تھے تاہم وہ صرف 8 دن ہی اس پوزیشن پر براجمان رہ پائے ہیں۔ یاسر شاہ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 268 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جس کے باعث ان سے بولنگ میں ٹاپ پوزیشن چھن گئی اور وہ پہلے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے اور ٹاپ پوزیشن پر انڈیا کے روی چندرن ایشون نے قبضہ جمالیا۔

علاوہ ازیں اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی پر یونس خان کے 3 درجات کم ہوئے ہیں اور وہ ساتویں سے دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسد شفیق گیارہویں سے تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کپتان مصباح الحق وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ رینکنگ میں اپنے درجات بلند کرائے ہیں اوروہ انٹرنیشنل ٹیسٹ رینکنگ میں نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف ڈھائی سنچریاں (258 سکور) بنانے والے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں میں کین ولیمسن تیسرے، ہاشم آملہ چوتھے، اے بی ڈویلیئرز پانچویں، ایڈم ووگز چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں اور انگلش کپتان الیسٹر کک نویں نمبر پر ہیں۔
گیند بازوں میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور سٹیورٹ براڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین چوتھے، رویندرا جدیجا چھٹے، ٹرینٹ بولٹ ساتویں، جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، مورنے مورکل نویں اور ویرنن فلنڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top