Home / Uncategorized / اویس شاہ کے اغوا میں استعمال ہونیوالی گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبرپلیٹ تھی
اویس شاہ کے اغوا میں استعمال ہونیوالی گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبرپلیٹ تھی

اویس شاہ کے اغوا میں استعمال ہونیوالی گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبرپلیٹ تھی

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کی گمشدگی سے قبل شاپنگ سینٹر میں خریداری اور ان کے مبینہ اغوا میں استعمال ہونے والی کار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ مبینہ اغوا میں ملوث گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ سلور کلر کی سوئفٹ کار نمبرAZT535 میں کلفٹن کی سپر مارکیٹ پہنچے۔ سپر مارکیٹ کے اندر گئے۔گمشدگی سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں سفید شرٹ، ٹائی اور سرمئی رنگ کی پتلون میں ملبوس اویس علی شاہ کو کیش کاؤنٹر پر ادائیگی کرتے دیکھایاگیاہے۔اویس علی شاہ نے 2000 روپے ادا کیے اور کاغذ کے دو تھیلے لے کر روانہ ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھایاگیاہے کہ اویس علی شاہ کے مبینہ اغوا میں استعمال ہونے والی کار پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ بھی نمایاں ہے۔پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے باہر سے ملنے والی اویس علی شاہ کی کار لاک تھی جس کی وجہ سے اغوا کے شبے کو تقویت ملتی ہے۔
اویس علی شاہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top