Home / Uncategorized / آرمی چیف سے بھی ذکر، نواز شریف کی طبی معائنہ کیلئے کل برطانیہ روانگی متوقع
آرمی چیف سے بھی ذکر، نواز شریف کی طبی معائنہ کیلئے کل برطانیہ روانگی متوقع

آرمی چیف سے بھی ذکر، نواز شریف کی طبی معائنہ کیلئے کل برطانیہ روانگی متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک)طبی معائنے اور علاج کے سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف  کی 19 مئی کو لندن روانگی متوقع ہے جس کا ذکر وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقا تمیں بھی کرچکے ہیں ، برطانیہ میں وہ تین روز قیام کرینگے اور اتوار کو وطن واپس آجائیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ماہ قبل بھی طبی معائنے کیلئے برطانیہ گئے تھے لیکن پاناما پیپرز کے حوالے سے ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باعث مکمل علاج اور طبی معائنہ پورا کرائے بغیر واپس آ گئے تھے۔ ایک ہفتہ قبل انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات میں بھی اس کا اظہار کیا تھا کہ ڈاکٹروں نے دوبارہ معائنے کے لئے واپس بلایا ہے۔

اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق نواز شریف وطن واپسی کے فوراً بعد عوام رابطہ مہم کا آغاز کریں گے اور کئی شہروں میں جلسے کرینگے، نوازشریف کا موجودہ دورہ اس بات کا اظہار ہے کہ سیاسی حالات پہلے سے بہتر ہیں تاہم اس دورے کے دوران بھی نوازشریف کی زرداری سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ، جس کا اعلان سینیٹر رحمان ملک بھی کرچکے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top