Home / Uncategorized / اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایران سے پاکستان سمیت کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں: حسن روحانی
اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایران سے پاکستان سمیت کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں: حسن روحانی

اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ایران سے پاکستان سمیت کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں: حسن روحانی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پنی سرزمین کوکسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،اپنے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے ساتھ اعتدال پسندانہ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں،ایران پاکستان سمیت کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک تقریب میں ایرانی صدرحسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ایران کسی بھی قوم کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں ہے۔ ان کا ملک میانہ روی کی پالیسی اپنائے رکھے گا اور تمام ممالک کے ساتھ مکالمت اور رابطوں میں اضافے کا خواہاں رہے گا۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مواقع ہمیشہ رہنے والے نہیں، اس لیے ان سے جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے نے جو مثبت امکانات پیدا کیے ہیں، نہ تو وہ مستقل ہیں اور نہ ہی ہمیشہ رہنے والے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کی وجہ سے ملک کے تمام صنعتی شعبوں میں ترقی کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جن میں جوہری صنعت بھی شامل ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top