Home / Uncategorized / ’اپنے مُردہ رشتے داروں کو زندہ کرنا چاہتے ہیں تو لاشیں مجھے دے جاﺅ ‘اس آدمی کے خوفناک دعویٰ نے دنیا میں کھلبلی مچادی
’اپنے مُردہ رشتے داروں کو زندہ کرنا چاہتے ہیں تو لاشیں مجھے دے جاﺅ ‘اس آدمی کے خوفناک دعویٰ نے دنیا میں کھلبلی مچادی

’اپنے مُردہ رشتے داروں کو زندہ کرنا چاہتے ہیں تو لاشیں مجھے دے جاﺅ ‘اس آدمی کے خوفناک دعویٰ نے دنیا میں کھلبلی مچادی

13187821_1691134994474530_934430877_n

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت انسان شاید اپنی ابتداءہی سے موت سے فرار کی راہیں تلاش کرتا آ رہا ہے۔جدید سائنس کے اس دور میں بھی طویل العمری اور موت کے بعد انسان کو دوبارہ زندہ کرنے کے حوالے سے مسلسل تحقیقات جاری ہیں۔ اب ایک فارما سیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے پہلی بار مردہ انسانوں کو زندہ کرنے کا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔آئرا پاسٹر(Ira Pastor) نامی اس طبی ماہر کا کہنا ہے کہ ”ہم ٹریفک حادثات اور پانی میں ڈوب کرمرنے والے لوگوں کی لاشیں چاہئیں جنہیں ہم دوبارہ زندہ کر سکیں۔ہمارے پاس جتنی لاشیں آئیں ان میں سے ہم 20کا انتخاب کریں گے اور پھر انہیں واپس زندگی کی طرف لائیں گے۔“
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے آئرا پاسٹر کا کہنا تھا کہ ”ہم وعدہ نہیں کرتے کہ یہ لوگ چھلانگ لگاکر آپریشن ٹیبل پر ہی اٹھ کھڑے ہوں گے مگر ہمیں توقع ہے کہ ہم انہیں واپس زندہ کر دیں گے اور میرے خیال میں ان کی یہ زندگی عارضی نہیں ہو گی۔ ہم اپنے اس طریقہ¿ کار میں خلیوں کے تنظیمی سٹرکچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ہم خلیوں کو دوبارہ کام کرنے کے قابل بنائیں گے۔ان لاشوں کی جسمانی بافتیں نئی ہوں گی جو مضبوط اور کارگر ہوں گی۔پانی اور خشکی کے کچھ جانور میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ اگر ان کے دماغ مکمل طور پر نکال لیے جائیں تو ان کے جسم دوبارہ دماغ پیدا کر لیتے ہیں۔ انسان اس صلاحیت سے محروم ہے۔ ہم اس سال کے اختتام تک حادثاتی موت مرنے والے افراد کو زندہ کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیں گے۔“

Comments are closed.

Scroll To Top