Home / Uncategorized / اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ 9/11 حملے امریکی حکومت کا ڈرامہ تھا تو یہ یقین آپ کو سچے پیار سے ملو ا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔
اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ 9/11 حملے امریکی حکومت کا ڈرامہ تھا تو یہ یقین آپ کو سچے پیار سے ملو ا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔

اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ 9/11 حملے امریکی حکومت کا ڈرامہ تھا تو یہ یقین آپ کو سچے پیار سے ملو ا سکتا ہے کیونکہ۔۔۔

یو یارک (نیوز ڈیسک)کیا آپ سمجھتے ہیں کہ 9/11 امریکہ کی ہی سازش تھی، اور کیا آپ ابھی تک اکیلے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر یہ نئی سوشل میڈیا ویب سائٹ آپ ہی کیلئے ہے کیونکہ یہ صرف آپ جیسے لوگوں کو اپنے من پسند ہمسفر سے ملوانے کے لئے ہی قائم کی گئی ہے۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اویک ڈیٹنگ (Awake Dating) نامی نئی ویب سائٹ سازشی نظریات پر یقین رکھنے والے لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے، خصوصاً جو لوگ امریکی حکومت کی چالبازیوں اور مکاریوں سے متعلق سازشی نظریات پر یقین رکھتے ہیں۔ جب آپ اس ویب سائٹ پر سائن اپ کریں گے تو یہ آپ کی دلچسپیوں کی 9/11 ، ناسا کی چاند پر لینڈنگ اور سبزی خوری جیسے موضوعات کے تحت کے درجہ بندی کرتی ہے۔

ویب سائٹ کے بانی جیرڈ فیڈن کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت سے ایسے کنوارے لوگ ہیں جو اپنی آنکھیں کھلی رکھتے ہیں ان باتوں پر یقین نہیں کرتے جو انہیں حکومتوں کی جانب سے بتائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ذہن میں شکوک و شبہات اور سوالات رکھنے والوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کیلئے انہوں نے نئی ویب سائٹ کی بنیاد رکھی ہے، تا کہ یہ اپنے جیسے ہمسفر ڈھونڈ سکیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top