Home / Uncategorized / اگر اشرافیہ عوام کی دشمنی چھوڑ دے تو ان کے پاؤں میں پڑجاوں گا: شہباز شریف
اگر اشرافیہ عوام کی دشمنی چھوڑ دے تو ان کے پاؤں میں پڑجاوں گا: شہباز شریف

اگر اشرافیہ عوام کی دشمنی چھوڑ دے تو ان کے پاؤں میں پڑجاوں گا: شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مٹھی بھر اشرافیہ عدالتوں میں جاکر جھوٹ بول رہی ہے ، اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران کسی ثقافتی ورثے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، اگر اشرافیہ عوام کی دشمنی چھوڑ دے تو ان کے پاؤں میں پڑجاوں گا ۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جان تو دے سکتا ہوں مگر اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتا ۔ طبقہ اشرافیہ خود تو مہنگی گاڑیوں میں گھومتا ہے مگر عوام کی سہولت کیلئے بنائی جانے والی اورنج ٹرین کی مخالفت کررہاہے ۔ میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں اگر یہ عوام کی دشمنی چھوڑ دیں تو میں ان کے پاؤں میں پڑجاوں گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران کسی بھی ثقافتی ورثے کو گرانے یا نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں ہے بلکہ اورنج ٹرین کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ثقافتی ورثے کی 10 کروڑ روپے کے فنڈز سے مرمت کرکے مزید خوبصورت بنائیں گے تاکہ سفر کرنے والے اپنی تاریخ سے بہتر طور پر لطف اندوز ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top