Home / Uncategorized / اگر پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ دن انتظار کر لیں کیونکہ۔۔۔
اگر پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ دن انتظار کر لیں کیونکہ۔۔۔

اگر پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ دن انتظار کر لیں کیونکہ۔۔۔

13187663_1691437944444235_1521274404_n

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل پیدا کرنے والا کوئی بھی ملک تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا خواہ اس کی معیشت کا انحصار تیل کی برآمدات پر ہو یا دیگر انڈسٹری و ذرائع آمدن پر۔اس کی تازہ ترین مثال متحدہ عرب امارات کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے وزیرتوانائی نے کہا تھا کہ ”امارات تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے متاثر نہیں ہوا کیونکہ ہماری معیشت کا زیادہ تر انحصار تیل کی بجائے دیگر ذرائع آمدن پر ہے۔“ اب عرب امارات کی ماہ اپریل کی معاشی رپورٹ سامنے آنے پر ہمیں یکسر مختلف تصویر دیکھنے کو ملی ہے۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں متحدہ عرب امارات کے خریداری منیجرز انڈیکس میں تقریباً 2پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی ہے اور انڈیکس 54سے 52.8پر آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عرب امارات کی معیشت کے اعشارئیے زبوں حالی کا شکار ہیں۔ دیگر سیکٹرز کے ساتھ ساتھ پراپرٹی کے سیکٹر میں بھی بدحالی دیکھنے میں آئی ہے۔ ریاست کی تینوں بڑی پراپرٹی کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنے منافع میں کمی کی رپورٹ دی ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ امارات میں گھروں کی قیمت میں رواں سال کے اختتام تک اوسطاً 10فیصد تک کمی واقع ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق امارات میں گھروں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہونے کا کوئی اشارہ دیکھنے میں نہیں آیاجس کے باعث جائیدادکی قیمت تاحال کسی حد تک مستحکم ہے۔ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ گھر خریدنے کے خواہش مند اور سرمایہ کار جائیداد کی قیمت میں مزید کمی کے انتظار میں ہیں جو تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top