Home / Uncategorized / اگلی مرتبہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ۔۔۔
اگلی مرتبہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ۔۔۔

اگلی مرتبہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ۔۔۔

سڈنی(نیوزڈیسک) اگر آپ اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہیںتو اگلی بار پیسے نکالتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ مشین میں کارڈ ڈالتے ہی آپ کے کارڈ کا ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے مشینوں میں کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ڈیٹا چرانے والی چپس کو اس طریقے سے لگارکھا ہوتا ہے کہ صارف کو بالکل بھی علم نہیں ہوپاتا اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس نے کارڈ مشین میں ڈال ہے لیکن اصل میں اس کا ڈیٹا اتنی دیر میں چوری ہوچکا ہوتا ہے۔یہ چپ کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ایک کور کے اندر ڈال کر لگائی جاتی ہے اور کوئی بھی اس کی بآسانی شناخت نہیں کرسکتا۔ ایک آسٹریلوی صارف ایلی میگیورکے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ وہ سڈنی کے قریب لگی اے ٹی ایم مشین میں گیا جہاں اس نے مشین میں کارڈ ڈالنے سے پہلے بغور دیکھا تو اسے علم ہوا کہ ہیکرز نے وہاں چپ لگا رکھی ہے۔اس نے یہ ڈیوائس نکالی اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بنائی تاکہ لوگ چوروںکے طریقے سے ہوشیار ہوجائیں اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔
آپ کو یہ بتانا انتہائی ضروری ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے والی جگہ پر ایک لائٹ ہوتی ہے جو جلتی اور بجھتی ہے اگر آپ کو ایسی لائٹ نظر نہ آئے تو جان لیں کہ کارڈ والی جگہ کسی نے کور لگاکر پ لگائی ہوئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top