Home / Uncategorized / ایئر عربیہ کی پرواز کی گووا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ایئر عربیہ کی پرواز کی گووا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ایئر عربیہ کی پرواز کی گووا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاناجی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر عربیہ کی ایک پرواز کوبھارتی ریاست گووا کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ اور چنائی کے درمیان سفر کرنے والی ایک ایئر عربیہ کی پرواز کو ایک معمر خاتون مسافر کی حالت خراب ہونے پر گووا ایئرپورٹ پر اتوار کے روز صبح4بجے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 70سالہ خاتون کو دوران سفر سینے میں درد کی شکایت ہوئی جس کے باعث پائلٹ کوہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ گووا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کے ایس راﺅ نے بتایا ہے کہ خاتون مسافرکو جہاز سے اتارنے کے بعد پرواز پھر اُڑان بھر گئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کو فوری طور پر ایئرپورٹ کے قریب واقع واسکو ٹاﺅن کے ایک نجی ہسپتال میں پہنچادیا گیا ۔

Comments are closed.

Scroll To Top