Home / Uncategorized / ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکلنے پر وزارت داخلہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکلنے پر وزارت داخلہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکلنے پر وزارت داخلہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

13020488_1683013685286661_439786709_n
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل گرل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل ) سے نام نہ نکالے جانے پر وزارت داخلہ اور ایئرپورٹ حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
ایان علی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور جناح ٹرمینل کے انچارج کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایان علی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام عدالتی فیصلے کے پہلے ہی روز خارج کردیا تھا لیکن میرے معاملے میں امتیازی سلوک کررہی ہے اور عدالتی فیصلے کے باوجود نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ایان علی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مذکورہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے میرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا پابند بنایا جائے۔ایان علی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے اور کہا ہے کہ عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد درخواست جمع نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ ایان علی نے جمعہ کےروز رات 10 بجے کی فلائٹ سے دبئی جانا تھا تاہم ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں اپنا ٹکٹ کینسل کرانا پڑا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top