Home / Uncategorized / ایرانی بلوچ علیحدگی پسند پاکستانی صوبہ بلوچستان میں روپوش ہیں:ایران کا الزام
ایرانی بلوچ علیحدگی پسند پاکستانی صوبہ بلوچستان میں روپوش ہیں:ایران کا الزام

ایرانی بلوچ علیحدگی پسند پاکستانی صوبہ بلوچستان میں روپوش ہیں:ایران کا الزام

تہران (این این آئی)ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسندپاکستانی صوبہ بلوچستان میں روپوش ہیں اوروہیں سے ایران پر حملے کرتے ہیں، بلوچ علیحدگی پسند گروپ سرحد پار آمد ورفت اور سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ایرانی حکومت نے پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ سیستان میں جاری شورش ختم کرنے کے لیے ایک نیا سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے ایک بیان میں کہاکہ سیستان بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند گروپوں کی سرگرمیوں میں تیزی آنے پرایران کو سخت تشویش لاحق ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچ علیحدگی پسند گروپ سرحد پار آمد ورفت اور سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top