Home / Uncategorized / ایران نے کل بھوشن سے متعلق خط کا جواب دیدیا
ایران نے کل بھوشن سے متعلق خط کا جواب دیدیا

ایران نے کل بھوشن سے متعلق خط کا جواب دیدیا

اسلام آباد ( اے پی پی )ایران نے کل بھوشن یادیو سے متعلق وزارت داخلہ کے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے چودھری نثار سے ملاقات کے دوران خط کا جواب دیا۔ وزیر داخلہ نے کل بھوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اور سرگرمیوں سے متعلق ایران کو خط لکھا تھا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ کوئی تیسرا ملک پاک ایران تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، ملاقات میں سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے کل بھوشن کے ساتھی رضوان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے ، کل بھوشن یادیو کو بلوچستان کے علاقے مشہ خیل سے گرفتار کیا گیا تھا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ایران کے علاقے چابہار میں مقیم تھا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات ، سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیشرفت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top