This domain has recently been listed in the marketplace. Please click here to inquire.

spamcheckr.com

Home / Uncategorized / ایران کی تیل کی برآمد ات دو ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں ، برآمدکنندگان پریشا
ایران کی تیل کی برآمد ات دو ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں ، برآمدکنندگان پریشا

ایران کی تیل کی برآمد ات دو ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں ، برآمدکنندگان پریشا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی طاقتوں کیساتھ نیوکلیئرمعاہدہ ہونے پر پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران کی تیل کی برآمدات یومیہ دوملین بیرل سے تجاوز کرگئی ہیں ، پیداوار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں اضافہ اور قیمتیں مزید نیچے آنے کا امکان ہے ، اس خبر پر پاکستانی صارفین خوش ہیں لیکن سعودی عرب جیسے تیل پیداکرنے والے ممالک کیلئے پریشان کن خبر ہے ۔
وزیرتیل بائیجن زنگانح نے بتایاکہ ایران کے تیل اور گیس کی برآمد ات یکم مارچ کے بعد اڑھائی لاکھ بیرل یومیہ اضافے کے بعد اب دو ملین ڈالر یومیہ سے بڑھ چکی ہیں ۔
یاد رہے کہ عالمی سطح پر نیوکلیئرپروگرام کی وجہ سے ایران پر پابندی عائد کردی گئی تھیں اور عالمی منڈی تک رسائی بھی معدوم کردی گئی تھی جس کی وجہ سے ایران کو تیل کی پیداوار میں کمی لانا پڑی تھی اور نتیجے میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں لیکن اب معاملات طے پاجانے کے بعد ایران نے اپنی پیداوار شروع کردی ہے اور تیل عالمی منڈی میں پہنچاناشرو ع کردیا۔ منڈی میں تیل کی وافر مقدار آنے کی وجہ سے سعودی عرب جیسے بڑے تیل برآمد کنندگان ممالک کے زرمبادلہ میں بھی کمی متوقع ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top