Home / Uncategorized / ایشیاءکیلئے بڑا خطرہ! جاپان اپنی فوجوں کو حرکت میں لے آیا اور وہ بھی ایک ایسے ملک کے خلاف کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا
ایشیاءکیلئے بڑا خطرہ! جاپان اپنی فوجوں کو حرکت میں لے آیا اور وہ بھی ایک ایسے ملک کے خلاف کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

ایشیاءکیلئے بڑا خطرہ! جاپان اپنی فوجوں کو حرکت میں لے آیا اور وہ بھی ایک ایسے ملک کے خلاف کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ میزائل حملوں کے باعث خوف میں مبتلا ہیں۔ خطرے میں گھرے ان ممالک میں سے ایک جاپان بھی ہے، جس نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

جاپانی حکومت نے اپنی فوج کوحکم دے دیا ہے کہ اینٹی بیلسٹک میزائل اور لڑاکاطیارے ہمہ وقت تیار رکھے جائیں اور کوئی بھی میزائل ملک کی طرف آئے تو اسے فوراً گرا دیا جائے۔جاپان کے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت نے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت شمالی کوریا کی طرف سے حملے کا سنگین خطرہ ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جاپان اور امریکہ کے مابین ایک معاہدہ موجود ہے جس کے مطابق اگر کوئی ملک جاپان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ جاپان کے ساتھ مل کر اس ملک کے خلاف لڑے گا، اس صورتحال سے جنگ کے خدشے کو مزید تقویت مل رہی ہے کیونکہ امریکہ اور شمالی کوریا کے تعلقات پہلے ہی بہت کشیدہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی طرح جاپانی وزارت دفاع نے بھی شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ میزائل حملے پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ ان دونوں ممالک کو باقاعدگی کے ساتھ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل حملوں کی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد سے شمالی کوریا کا اپنے دشمنوں کے متعلق رویہ مزید جارحانہ ہو گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top