Home / Uncategorized / ایف نائن پارک جلسہ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن نکلے : تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف
ایف نائن پارک جلسہ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن نکلے : تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

ایف نائن پارک جلسہ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے تحریک انصاف کے کارکن نکلے : تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس جلسہ میں خواتین سے بدسلوکی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق یوم تاسیس پر ایف نائن پارک اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسے کے دوران خواتین سے  بدسلوکی کے واقعےکی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور اس حوالے سے رپورٹ بھی تیار کی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین سے بدسلوکی کرنے میں پی ٹی آئی کے اپنے ہی کارکن شامل تھے اور اس حوالے سے چند کارکنوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے تاہم چیئرمین عمران خان ملوث کارکنوں کیخلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے جلسے کی ویڈیو کلپس ، تصاویر اور شواہد سے مدد لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن خواتین انکلوثر میں گھسے اور ان سے بدتمیزی کی ۔

تحقیقاتی رپورٹ میں آئندہ کےلئے خواتین کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی سفارشات بھی کی گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ ایف نائن پارک جلسے میں بدسلوکی کے واقعے کے بعد عمران خان نے واقعے کی تحقیقات کیلئے نعیم الحق کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top