Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (15)

Home / Uncategorized / ایف 16طیارے کے پائلٹ کی ایسی غلطی کہ 3 افراد کو جان لے لالے پڑگئے
ایف 16طیارے کے پائلٹ کی ایسی غلطی کہ 3 افراد کو جان لے لالے پڑگئے

ایف 16طیارے کے پائلٹ کی ایسی غلطی کہ 3 افراد کو جان لے لالے پڑگئے

33

اوسلو( نیوزڈیسک) ناروے کے ایک ایف 16طیارے کے پائلٹ نے مشقوں کے دوران غلطی سے اپنے ہی کنٹرول ٹاور کومشین گن سے نشانہ بناڈالا ، اس ’حملے‘ کے وقت کنٹرول ٹاورمیں تین افسران موجود تھے ۔
برطانوی ٹی وی ’سکائی نیوز‘کے مطابق تارواکے جزیرے پر نچلی پرواز کرتے ہوئے حملے کی مشقوں کے دوران ایف 16طیارے کے مشین گن فائرکے نتیجے میں تینوں افراد محفوظ رہے ۔ناروے کی فوج کے ترجمان کیپٹن برنجارسٹورڈل نے بتایاکہ اس فائرنگ کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ، 13اور14اپریل کی درمیانی رات 12بجے کے بعد ہونیوالے اس واقعے میں ٹاور پر گولیاں لگی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے 500میٹر کی حدود میں طیارے نے ایک مصنوعی ہدف کو نشانہ بناناتھالیکن کچھ غلط ہوگیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کنٹرول ٹاور 2009ءمیں بھی ایک ایف 16طیارے کی گولی کا نشانہ بن چکا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس وقت بھی کوئی زخمی نہیں ہواتھا۔
اسی طرح دوسال قبل ایک جرمن ایف 16طیارے نے تربیتی پرواز کے دوران مشین گن کے ذریعے ایمسٹرڈیم کے شمال میں ویلے لینڈ میں ایک کنٹرول ٹاور کو نشانہ بناڈالاتھا جس کے نتیجے میں دو اہلکارزخمی ہوگئے تھے جبکہ ٹاور کو معمولی نقصان پہنچاتھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ایک مریض کی جان بچانے کے لیے بھی لڑاکاطیارے ایف 16کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اس طیارے کے ذریعے ہسپتال میں ضرورت کی ادویات جلدازجلد پہنچائی گئیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top