Home / Uncategorized / ایمریٹس ایئر لائنزکے مسافر کی دوران سفر کروڑوں روپے کی چوری ہوگئی
ایمریٹس ایئر لائنزکے مسافر کی دوران سفر کروڑوں روپے کی چوری ہوگئی

ایمریٹس ایئر لائنزکے مسافر کی دوران سفر کروڑوں روپے کی چوری ہوگئی

13101203_1689190028002360_1902221901_n

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے ہانگ کانگ سفر کے دوران ایمریٹس ایئرلائنز کے مسافر کے سامان سے مبینہ طورپر اڑھائی لاکھ ڈالر سے زائد نقدی اور دیگرقیمتی سامان چوری ہوگیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں جبکہ ایئرلائنز کے ترجمان کاکہناتھاکہ پولیس کے ساتھ تعاون کیاجارہاہے تاہم تحقیقات کی وجہ سے مزید بات نہیں کرسکتے ۔
بی بی سی کے مطابق 39سالہ غیرملکی مسافر کے دستی سامان سے دو لاکھ 57 ہزار 730 ڈالر نقد رقم (تقریباً 27003665پاکستانی روپے)اور دوگھڑیاں شامل ہیں ۔ مذکورہ شخص نے سفر کے دوران فضائی عملے کو اس واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد حکام کو بلایا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ مسافر گھڑیوں کے تاجر ہیں اور دبئی سے ہانگ کانگ کا سفر اکانومی کلاس میں کر رہے تھے۔
امارات ایئرلائنز کے ترجمان نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ ’ایئرلائنز پولیس کو تحقیقات کے لیے معلومات فراہم کر رہے ہیں ، تاہم واقعے کی تحقیقات کے پیش نظر مزید کوئی بات نہیں کر سکتے۔یادرہے کہ پی آئی اے مسافروں کے سامان کی چوری یا تاخیر وغیرہ کے حوالے سے مشہور ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top