Home / Uncategorized / این اے 120 ضمنی انتخاب: کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے

این اے 120 ضمنی انتخاب: کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں۔

لاہور شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہونے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی نشست پر دوبارہ الیکشن کرائے جانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top