Home / Uncategorized / این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے میدان مار لیا
این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے میدان مار لیا

این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے میدان مار لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245اورسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم نے میدان مارلیا۔

غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق این اے245سے متحدہ قومی موومنٹ کے محمدکمال39597ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے شاہدحسین 3116ووٹ حاصل کرسکے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل رفیق11747ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے سعیدچاولہ صرف 1368ووٹ لے کردوسرے اورمہاجرقومی موومنٹ کے محمدجمیل1074ووٹ لیکرتیسرے نمبرپررہے۔

 این اے 245 سے ایم کیو ایم کے کمال ملک، اور پیپلز پارٹی کے شاہد حسین سمیت 14امیدوار مدمقابل تھے جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگیا ، اے پی ایم ایل کے امیدوار نوید بوہری ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں پہلے ہی دستبردار ہو چکا ہے، ضمنی الیکشن کیلئے 227 پولنگ اسٹیشنز اور 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے،حلقے میں 124پولنگ سٹیشنز حساس اور 33انتہائی حساس قرار دیئے گئے۔
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 سے ایم کیو ایم کے فیصل رفیق، پی ٹی آئی کے امجد حامد اور پیپلز پارٹی کے سعید چاولہ سمیت 14 امیدوار میدان میں اترے۔ دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،ضمنی انتخاب میں پولیس کے 2740 اور رینجرز کے ایک ہزار اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top