Home / Uncategorized / این ڈی ایس ہیڈ کوارٹر میں ” را “ کے دفاتر، بھارتی قونصل خانوں میں سی پیک تباہ کرنے کی ساز ش بے نقاب
این ڈی ایس ہیڈ کوارٹر میں ” را “ کے دفاتر، بھارتی قونصل خانوں میں سی پیک تباہ کرنے کی ساز ش بے نقاب

این ڈی ایس ہیڈ کوارٹر میں ” را “ کے دفاتر، بھارتی قونصل خانوں میں سی پیک تباہ کرنے کی ساز ش بے نقاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو برباد کرنے کی ناپاک سازش میں برادر اسلامی ملک افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل گیا ہے اور اپنی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں دشمن ملک کو دفاتر الاٹ کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع مشاہد حسین سید نے کمیٹیکو ان کیمرا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان خفیہ ایجنسی’ این ڈی ایس ‘ کے ہیڈ کوارٹر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘  کو بھی دفتر مل گئے ہیں جبکہ بھارت کے 7 قونصل خانے پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ یہ قونصل خانے مزار شریف، قندھار اور جلال آبادمیں قائم ہیں جہاں ” را“ کا خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ قونصل خانوں میں پاکستان کے ” سی پیک “ منصوبے کو تباہ کرنے کیلئے ڈیسک کا بھی [/starlist]انکشاف ہوا ہے۔
مشاہد حسین سید نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ 9/11 کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے امداد کی مد میں پاکستان کو 13 ارب ڈالر مل چکے ہیں جبکہ 200 ملین ڈالر مزید ملیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top