Home / Uncategorized / ایٹمی ہتھیار جارحیت کیلئے نہیں ، کوئی انہیں استعمال نہیں کرسکتا : آصف علی زرداری
ایٹمی ہتھیار جارحیت کیلئے نہیں ، کوئی انہیں استعمال نہیں کرسکتا : آصف علی زرداری

ایٹمی ہتھیار جارحیت کیلئے نہیں ، کوئی انہیں استعمال نہیں کرسکتا : آصف علی زرداری

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار جارحیت کے مقصد کیلئے نہیں اور نہ ہی کوئی انہیں استعمال کرسکتا ہے ۔
روسی ٹی وی رشیا ٹوڈے (آر ٹی ) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپ ایٹمی ہتھیار رکھ سکتے ہیں، انہیں مزید بہتر بناسکتے ہیں اور آپ ان کی تصاویر بھی دکھا سکتے ہیں لیکن یہ کوئی مذاق نہیں ہیں۔ سابق صدر نہیں سمجھتے کہ پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کشمیر کے موجودہ حالات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں بہت سے کشمیری اقامت پذیر ہیں حتیٰ کہ ہمارے وزیر اعظم بھی کشمیری النسل ہیں۔یہ درست وقت ہے کہ دنیا ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اس اہم مسئلے پر بیٹھے اور اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کرے۔
پاناما پیپرز کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے اس معاملے پر کڑی تنقید کی ہے ۔ عمران خان کے پاناما پیپرز پر موقف پر زرداری نے کہا کہ ان کی پارٹی کی حکومت نے ایک ایسے مدرسے کو 30 کروڑ روپے کی امداد دی ہے جس کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top