Error. Page cannot be displayed. Please contact your service provider for more details. (16)

Home / Uncategorized / ایکسائز آفس میں خود کش حملہ، عملے کے ارکان سمیت 12 افراد زخمی
ایکسائز آفس میں خود کش حملہ، عملے کے ارکان سمیت 12 افراد زخمی

ایکسائز آفس میں خود کش حملہ، عملے کے ارکان سمیت 12 افراد زخمی

13059818_1683892951865401_2034078595_n

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر میںخود کش حملے میں عملے کے ارکان اور ایک صحافی سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اے آروائے نیوز کے مطابق ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے بتایاکہ دھماکہ خود کش تھا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق خود کش حملہ آور نے اندر جانے کی کوشش لیکن روکے جانے پر کمپوٹرسیکشن کے سامنے خود کواڑالیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مال روڈ  سے متصل کنٹونمنٹ کے علاقے میں واقع دفترمیں حملہ آور بھاگتے ہوئے داخل ہوا، دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ،دھماکے سے دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ آخری اطلاعات تک سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے دفتر کو گھیرے میں لے لیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق ضلع ناظم مردان جائے دھماکہ پر پہنچ چکے ہیں اورمزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top