Home / Uncategorized / ایک ایسے ملک نے ایٹم بم کی تیاری کیلئے پلانٹ لگالیا کہ دنیا کی نیندیں اڑگئیں
ایک ایسے ملک نے ایٹم بم کی تیاری کیلئے پلانٹ لگالیا کہ دنیا کی نیندیں اڑگئیں

ایک ایسے ملک نے ایٹم بم کی تیاری کیلئے پلانٹ لگالیا کہ دنیا کی نیندیں اڑگئیں

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) یکے بعد دیگرے ہائیڈروجن بم اور خطرناک ایٹمی میزائلوں کے تجربات کرنے پر شمالی کوریا پر عالمی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں مگر شاید اسے ان پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ اب اس نے اپنا ینگبیون (Yongbyon)نامی پلانٹ دوبارہ چالو کر دیا ہے جس میں وہ ایٹم بموں کے لیے پلوٹونیم پیدا کرتا تھا۔برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ستمبر 2015ءمیں کہا تھا کہ اس کاینگبیون ری ایکٹر چل رہا ہے اور اس کے ذریعے ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے معیار اور مقدار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اب اقوام متحدہ کے نیوکلیئرواچ ڈاگ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو شمالی کوریا تک رسائی حاصل نہیں اور صرف سیٹلائٹس کے ذریعے ہی اس کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ”ہم نے ینگبیون پلانٹ اور اس کے مرکزی ری ایکٹر کے دوبارہ چالو ہونے کے اشارے دیکھے ہیں۔“

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو(Yukiya Amano) نے بھی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمیں شمالی کوریا کے اپنا یہ 5میگاواٹ کا پلانٹ دوبارہ چالو کرنے اور اس میں فیوجز کی تعداد بڑھانے کے شواہد ملے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق یہ بات کوئی بھی حتمی طور پر نہیں جانتا کہ اس وقت شمالی کوریا کے پاس کتنے یورینیم اور پلوٹونیم سے بنائے گئے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور وہ مزید کتنے ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے فروری میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”شمالی کوریا نے اپنا ینگبیون پلانٹ دوبارہ چالو کر دیا ہے اور چند ہفتوں میں وہ اس سے پیداوار حاصل کرنے لگے گا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے یورینیم افزودہ کرنے والے پلانٹس کو بھی توسیع دے رہا ہے۔“

Comments are closed.

Scroll To Top