Home / Uncategorized / ایک بار پھر دھرنا،ق لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے معذرت کر لی
ایک بار پھر دھرنا،ق لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے معذرت کر لی

ایک بار پھر دھرنا،ق لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے سے معذرت کر لی

13014991_1718548615067356_404136330_n

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے وفاقی حکومت کیخلاف دھرنے ساتھ دینے سے معذرت کر لی۔

جہان پاکستان کے مطابق عمران خان کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے پی ٹی آئی کے مطالبات منظورنہ ہونے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا اور اور اس اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ایک بار پھر متحرک ہو گئی تھی جنہوں نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بیک ڈور رابطے کر کے اس دھرنے میں ساتھ دینے کی درخواست کی تھی تاکہ پانامہ لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کیلئے دباﺅ کو بڑھا یا جاسکے ۔

ہفتہ کو پارٹی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ق عمران خان کے دھرنے کا ساتھ نہ دے سکتے ، مسلم لیگ ق دیگر امور پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن دھرنے میں پی آئی آئی کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top