Home / Uncategorized / برطانیہ میں مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا
برطانیہ میں مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا

برطانیہ میں مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا

13023593_1683571191897577_1927429145_n

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں مسافر طیارے سے ڈرون ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل مسافر طیارہ سے ایک ڈرون ٹکرایا ہے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ جنیوا سے لندن آنے والی برٹش ایئر ویز کی اس پرواز میں 132 مسافر اورعملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔لینڈنگ کے بعد طیارے کے پائلٹ نے بتایا شاید ایئر بس اے 320 کے سامنے والے حصے سے کوئی ڈرون ٹکرایا تھا۔ہیتھرو ہوائی اڈے کی ایوی ایشن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔بی بی سی کے مطابق برٹش ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے طیارے نے بہ حفاظت لینڈ کیا ہے۔ ہمارے انجینئرز نے اس کا مکمل جائزہ لیا ہے اور وہ اپنی اگلی پرواز کے لیے تیار ہے۔‘ترجمان نے مزید کہا کہ ’ایئر لائن پولیس کو تحقیقات میں ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔‘ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہوائی اڈوں کے قریب ڈرون اڑانا بالکل ناقابل قبول ہے۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں جیل بھی شامل ہے۔‘برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق پائلٹس کا کہنا ہے کہ چھوٹے ڈرون جہاز کے انجن کو تباہ یا ونڈ سکرین کو کریش کر سکتے ہیں،جبکہ انجینئرز کا کہنا ہے کہ ڈرونز میں موجود لیتھیئم کی بیٹری طیارہ کی ناک یا کسی دوسرے نرم حصہ سے ٹکرا کر آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں لاکھوں لوگ ڈرون استعمال کرتے ہیںلیکن اس حوالے سے ایوی ایشن کی جانب سے کوئی لائسنس نہیں لیئے جاتے۔

Comments are closed.

Scroll To Top