Home / Uncategorized / برطانیہ میں پاکستانی خاتون کی دل دہلادینے والی حرکت، شرمناک خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر پاکستانی نژاد جوان کے ساتھ ایسا سلوک کہ جان کر ہر مرد گھبراجائے
برطانیہ میں پاکستانی خاتون کی دل دہلادینے والی حرکت، شرمناک خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر پاکستانی نژاد جوان کے ساتھ ایسا سلوک کہ جان کر ہر مرد گھبراجائے

برطانیہ میں پاکستانی خاتون کی دل دہلادینے والی حرکت، شرمناک خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر پاکستانی نژاد جوان کے ساتھ ایسا سلوک کہ جان کر ہر مرد گھبراجائے

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی خاتون نے شرمناک خواہشات کی تکمیل نہ کرنے پر پاکستانی نژاد نوجوان کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے کہ سن کر ہی انسان لرز اٹھے۔ اس ہوس زادی نے دیرینہ ناجائز تعلق توڑنے پراپنے شوہر کے ساتھ مل کر آشنا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 33سالہ تنویر اقبال نے کئی سال سے 37سالہ زیتون بی بی کے ساتھ تعلق استوار کر رکھا تھا۔ ان کا تعلق اس حد تک کھلا اور گھریلو حد تک تھا کہ تنویر اقبال کی بیوی نسرین بی بی اور زیتون بی بی کا شوہر گل نواز ان دونوں کے تعلق سے آگاہ تھے۔ پھر یوں ہوا کہ زیتون بی بی نے نسرین بی بی کے ساتھ رابطہ رکھنا شروع کر دیا اور اسے اپنے اور تنویر کے تعلق کے بارے میں سب کچھ بتا کر حسد میں مبتلا کرنے لگی تاکہ ان کا گھر ٹوٹ جائے۔ تنویر کو جب اس صورتحال کے متعلق معلوم ہوا تو اس نے اپنی بیوی کو زیتون سے رابطہ رکھنے سے منع کر دیا۔کچھ ماہ بعد تنویر کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی ہنوز زیتون کے ساتھ رابطے میں تھی۔ اس پر ان دونوں میں بھی جھگڑا ہوا اور تنویر نے زیتون بی بی سے بھی تعلق منقطع کر لیا۔

قیامت کی نشانی؟ شادی کرکے برطانیہ جانے والی پاکستانی خاتون کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ایسی ویڈیوز بنا کر پاکستان بھیجتی رہی کہ سن کر واقعی آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
رپورٹ کے مطابق زیتون بی بی نے اپنی چال ناکام ہونے پر پینترا بدل لیا اور تنویر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ اس نے تنویر کو معذرت خواہانہ ایس ایم ایس بھیجے اور معافی مانگی کہ اس کی وجہ سے اسے اور اس کے خاندان کو پریشانی اٹھانی پڑی۔ اس پر تنویر ایک بار پھر اس کی طرف مائل ہو گیا۔ انہی دنوں تنویر کی سالگرہ آئی۔ زیتون نے ڈھونگ رچایا اور تنویر سے کہا کہ ”میں نے تمہاری سالگرہ کے لیے کیک تیار کیا ہے، میرے گھر آ جاﺅ، امید ہے تمہیں پسند آئے گا۔“ تنویر اس کے گھر چلا گیا جہاں زیتون اور اس کے شوہر گل نواز نے رسی سے گلہ گھونٹ کر اسے مارڈالا اور ٹی وی کے ڈبے میں اس کی لاش بند کرکے اسی کی گاڑی میں ڈالی اور دور جا کر گاڑی چھوڑ دی۔

اگلے روز ایک پولیس افسرنے گاڑی کو مشکوک سمجھ کر اس کی تلاش لی تو لاش برآمد ہو گئی۔ اب کیس عدالت میں ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے زیتون بی بی اور گل نواز کے جرم کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ تنویر کے ان کے گھر آنے، ان کے تنویر کی لاش ڈبے میں بند کرکے کار میں منتقل کرنے اور پھر گاڑی لیجا کر دور چھوڑنے کی تمام سی سی ٹی وی ویڈیوز پولیس نے حاصل کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے موبائل فونز کے ریکارڈ سے بھی جرم کی تصدیق ہوتی ہے جبکہ واردات سے ایک روز قبل گل نواز نے مارکیٹ سے پلاسٹک کی ایک رسی بھی خریدنے کے شواہد بھی حاصل کر لیے گئے ہیں جس سے مبینہ طور پر تنویر کا گلا گھونٹا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تنویر کے جسم پر بھی زخم موجود تھے اور اس کی کمر کا ایک مہرا بھی ٹوٹا ہوا تھا اور اس کی موت رسی سے گلاگھونٹنے سے واقع ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گل نواز 2بچوں کا باپ بھی تھا۔ برمنگھم کراﺅن کورٹ میں اس کیس کی سماعت جاری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top