Home / Uncategorized / بغیر بجلی کے چلنے والا ائیرکنڈیشنر تیار
بغیر بجلی کے چلنے والا ائیرکنڈیشنر تیار

بغیر بجلی کے چلنے والا ائیرکنڈیشنر تیار

نیویارک (ویب ڈیسک) کیا آپ ایسا کنڈیشنر خریدنا پسند کریں گے جسے چلانے کے لئے بجلی کی ضرورت نہ ہو اور اس کا دن بھر کا خرچہ بھی چند روپے ہو؟ تو اب ایسا اے سی دستیاب ہے جس کا نام ”گائیزیر“ رکھا گیا ہے۔ کک سٹارٹر سائٹ پر فنڈز اکٹھے کرکے تیار ہونے والے اس اے سی کو چلانے کے لئے در حقیقت پورٹ ایبل بیٹری کو استعمال کیا گیا ہے اور یہ اک منجمد آئس پیک کی مدد سے چلتا ہے۔ یہ ایک بہت چھوٹا سا اے سی ہے جو آپ کے کمرے کو گھنٹوں تک ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ بیٹری اور بار بار استعمال ہونے والے آئس پیک کا امتزاج ہے اور اس کو ایک دن میں چلانے کا خرچہ ایک امریکی سینٹ سے بھی کم ہے۔

اس کے اوپر لگا لکڑیکا باکس آئس پیک کو چار گھنٹے تک ٹھنڈا رکھتا ہے جبکہ ہوا کو چاروں جانب پھیلانے کے لئے باکس کے درمیان خلاءرکھا گیا ہے۔ اس میں لگا پنکھا کمرے کی ہوا کو آئس پیک میں منتقل کرتا ہے جو فوری طور پر باہر ٹھنڈی ہوکر خارج ہوتی ہے۔ اے سی کو چلانا ہو تو اس کا اوپری حصہ نیچے والی سے لگانا ہوتا ہے جبکہ یہ ایک سنگل چارج پر لگاتار چار گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ اس کی بیٹری کو آپ سمارٹ فون کی طرح کسی بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر مائیکرو یو ایس بی کے ذریعے چارج کرسکتے ہیں۔ کک سٹارٹر پر آپ اسے کچھ کم قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں تاہم ریٹیل میں اس کی قیمت 106 ڈالر رکھی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top