Home / Uncategorized / بلاول بھٹو کی قیام گاہ سے زرداری کی تصویر غائب

بلاول بھٹو کی قیام گاہ سے زرداری کی تصویر غائب

13082043_1687881134799916_925185326_n

کوٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کو کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے تاہم جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہوگیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جلسے سے قبل کوٹلی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے جو رہائشی کمرہ تیار کیا گیا ہے اس میں پارٹی کے باقی تمام سینئر رہنماوں کی تصویریں لگائی گئی ہیں تاہم کمرے میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی تصویر غائب ہے جس کی وجہ سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
دوسری طرف بلاول بھٹو کا جلسہ کوٹلی کے سٹیڈیم میں ہوگا جس میں کارکنوں کیلئے 10 ہزار سے زائد کرسیاں رکھی گئی ہیں اور جلسے میں 40 سے 50 ہزار لوگوں کی آمد کی توقع کی جارہی ہے۔ پی پی چیئرمین کیلئے جلسے کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے برابر سکیورٹی پروٹوکول رکھا گیا ہے اور سٹیڈیم میں 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ لیڈی پولیس کے دستے بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top