Home / Uncategorized / بم کی افواہ پر مصری طیارے کی ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ
بم کی افواہ پر مصری طیارے کی ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

بم کی افواہ پر مصری طیارے کی ازبکستان میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری دارالحکومت قاہرہ سے چینی دارالحکومت بیجنگ جانے والی مصری ایئر لائن کی پرواز کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر ازبکستان میں اتار لیا گیا ۔ازبکستان ایئر ویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح کو مصری طیارے میں ممکنہ طور پر دھماکہ خیز ڈایوائس کی موجودگی کی اطلا ع ملی۔حکام کے مطابق طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع ایک نامعلوم شخص کی جانب سے قاہرہ ایئرپورٹ کے سکیورٹی ایجنٹ کو کال کر کے دی گئی ۔
بم کی اطلاع ملتے ہی ایئر بس 330کو طیارے کو فوری طور پر ازبکستان کے Urgench انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ طیارے میں موجو د118مسافروں او رعملہ کے 17ارکان کی بحفاظت لینڈنگ یقینی بنا ئی گئی۔
بعدازاں سکیورٹی حکام نے طیارے کی مکمل تلاشی لی۔تلاشی کے دوران کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیدیا گیا جس کے بعد اسے اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔
ایک اعلیٰ مصری عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”اللہ تیرا شکر ہے کہ یہ ایک افواہ تھی“۔

Comments are closed.

Scroll To Top